دنیا
Time 29 اکتوبر ، 2020

انٹرنیٹ کا عالمی دن: کس ملک میں کتنی انٹرنیٹ اسپیڈ ملتی ہے؟

— فائل فوٹو

اپنے اندر دنیا کو سمیٹنے والا انٹر نیٹ کسی بھی شخص یا معلومات تک رسائی کا آسان اور سستا ترین ذریعہ ہے ۔دنیا کو عالمی گاؤں میں تبدیل کرنے ولے انٹر نیٹ کی آج 51 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

1969 میں آج ہی کے دن دنیا کا پہلا الیکٹرونک پیغام بھیجا گیا تھا جس کے بعد ہر سال 29 اکتوبر کو انٹرنیٹ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ کارنامہ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ایک طالبعلم چارلی کلائن نے سرانجام دیا ۔

لیکن آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں اوسطاً زیادہ تیز انٹرنیٹ کس ملک میں میسر ہے؟

عالمی سرچ انجن اوکلا کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں دنیا میں اوسطاً فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ 85.73 ایم بی فی سیکنڈ رہی جب کہ موبائل انٹرنیٹ کی اسپیڈ 35.96 ایم بی فی سیکنڈ رہی۔

اگر ملکی اعتبار سے دیکھیں تو ستمبر 2020 میں فکسڈ براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں سنگاپور سرفہرست رہا اور وہاں ہر صارف کو اوسطاً 226.6 ایم بی فی سیکنڈ کی اسپیڈ ملی جب کہ موبائل انٹرنیٹ میں جنوبی کوریا پہلے نمبر رہا اور وہاں اوسطاً اسپیڈ 121 ایم بی فی سیکنڈ رہی۔



مزید خبریں :