دنیا
Time 29 اکتوبر ، 2020

امریکا کا اسرائیل میں پیدا ہونے والے امریکی شہریوں کیلئے بڑا اعلان

اس سے قبل اسرائیل میں پیدا ہونے والے امریکی شہریوں کو اپنے پاسپورٹ پر جائے پیدائش کے خانے میں یروشلم لکھنا ہوتا تھا،فوٹو: فائل

 امریکا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل میں پیدا ہونے والے امریکی شہری اب پاسپورٹ پر جائے پیدائش کے خانے میں  اسرائیل کا نام لکھ سکیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ 2017 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے سلسلے کی کڑی ہے۔

خیال رہےکہ امریکی حکومت کے نئے اعلان سے قبل اسرائیل میں پیدا ہونے والے امریکی شہریوں کو اپنے پاسپورٹ پر جائے پیدائش کے خانے میں یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) لکھنا ہوتا تھا۔

امریکی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صدارتی انتخاب میں صرف 4 روز باقی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے دورہ صدارت کے آغاز سے ہی اسرائیل کی بھرپور حمایت کی ہے، 2017 میں انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور بعد ازاں اپنا سفارتخانہ بھی تل ابیب سے یروشلم منتقل کردیا تھا جس پر انہیں عالمی سطح پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں :