پاکستان
Time 30 اکتوبر ، 2020

’تقسیم ہند سے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں جاری ہیں‘

فوٹو: فائل

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کہتے ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ بھارتی فاشسٹ قیادت کشمیریوں کو مارنے، دبانے، جھوٹ بولنے کے بجائے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرے۔

پاکستانی سفارت خانے کے تحت ریاض میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی رہائش گاہ پر سیمینار منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب میں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بتایا کہ کشمیری بھائیوں کے دکھوں کو قریب سے دیکھا ہے، تقسیم ہند سے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے مظالم کے باوجود بھارتی فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔

راحیل شریف نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے حکومت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رہے گی۔

سیمینار سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز، سعودی سابق ملٹری برگیڈیئر محمد حسن کمالی، سابق سعودی ڈپلومیٹ علی عواد العسیری نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔

مزید خبریں :