کیا بھاری آواز والے مرد دھوکے باز ہوتے ہیں؟

فوٹو: فائل

عموماً لڑکیاں بھاری آواز والے لڑکوں کو پسند کرتی ہیں لیکن حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق نے بھاری آواز پسند کرنے والی لڑکیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

چین کی ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کی جانب سے حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی جس میں سگریٹ نوشی نہ کرنے والے مردوں کو بولنے کے لیے کچھ جملے دیے گئے۔

یونیورسٹی کی جانب سے ان جملوں کا جائزہ لینے کے لیے ان کی فریکوئنسی (ارتعاش) اور (پچ) اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

اس مرحلے کے بعد ان مردوں کے اپنے جیون ساتھی کے ساتھ تعلقات کے لیے ان کا نفسیاتی جائزہ بھی لیا گیا۔

اس تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی کہ بھاری مردانہ آواز والے افراد اپنے شریک حیات کے ساتھ کم مخلص پائے گئے اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے افراد اپنے جیون ساتھی کو دھوکا بھی دے سکتے ہیں۔

تحقیق میں شامل افراد کی آواز کو ان کی جنسی تسکین کی خواہش کے ہارمونز کے لیول کے ذریعے چیک کیا گیا۔

یہ بات بھی تحقیق میں ثابت ہوئی کہ بھاری آواز والے مرد حضرات میں دھیمی آواز والے مردوں کے مقابلے میں جنسی تسکین کی خواہش کا لیول زیادہ پایا گیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کے ہارمونز کے ذریعے سے ان کی عادات اور خصوصیات کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خواتین بھاری مردانہ آواز والے مردوں کو ہی پسند کرتی ہیں اور یہ بھی پتہ چلا کہ جن مردوں میں جنسی تسکین والے ہارمونز زیادہ پائے جاتے ہیں ان کے بچے بھی صحت مند ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :