پاکستان
Time 05 نومبر ، 2020

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سالی کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا اور اس دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 1.1 فیصد رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حکومتی آمدنی 1478 ارب روپے رہی اور جولائی سے ستمبر تک حکومتی اخراجات 1963 ارب روپے رہے جب کہ جولائی تا ستمبر ٹیکس ریونیو 1122 ارب اور نان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال اب تک کل اخراجات 1879 ارب روپے کے ہوئے اور پہلی سہ ماہی میں دفاعی بجٹ 224 ارب روپے رہا جب کہ رواں مالی سال اب تک 742 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوئے۔

مزید خبریں :