کاروبار
Time 07 نومبر ، 2020

گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من مقرر

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من مقرر کردی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فلور ملز کو 38 ہزار میٹرک ٹن یومیہ گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت پنجاب کو 25 ہزار، سندھ کو 8 ہزار،خیبر پختونخوا کو 4 ہزار اور بلوچستان کیلئے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی تاہم موجودہ ریلیز پرائس 1475 روپے فی من برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ پنجاب کو 7 لاکھ ٹن اضافی گندم فراہم کی جائے گی جب کہ گندم کی درآمد کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے 11 ارب 68 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی جو عدالتوں میں نہ جانے والے ملازمین کے لیے ہوگی۔

مزید خبریں :