Can't connect right now! retry

پاکستان
07 نومبر ، 2020

عوام ووٹ کرپشن کے خاتمے کیلئے نہیں مسائل کے حل کیلئے دیتے ہیں: خورشید شاہ

فوٹو: فائل

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام ووٹ کرپشن کے خاتمے کے لیے نہیں بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لیے دیتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو منہگائی پر بات نہیں کریں گے، سمجھیں وہ ملک کے ساتھ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ورپشن کے الزامات سب ڈرامہ ہے، الزامات عوام کے سامنےجوابدہ ہونے سے بچنے کی کوشش ہے، لیکن عوام ووٹ کرپشن ختم کرنے کے لیے نہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچپن میں مہنگائی کی جو کہانیاں سنتے تھے وہ اب سامنے آ رہی ہیں، عمران خان حقیقت کو محسوس کریں کہ عوام ووٹ کیوں دیتے ہیں۔

امریکی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کی کامیابی سے خطے میں تبدیلی آسکتی ہے، ٹرمپ کی وجہ سے امریکا میں تبدیلی آئی، لوگ کلہاڑیاں، بندوقیں لے کر باہر آ گئے ہیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM