83 سالہ شخص نے فیشن میں نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فوٹو: بشکریہ ای این پیپل 

یہ بات تو ہم سب نے ہی سنی ہو گی کے شوق کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی، آپ کی عمر چاہے جتنی بھی ہو لیکن اگر دل جوان ہے اور آپ میں ہمت  بھی ہے تو پھر  کوئی بھی شوق پورا کرنا مشکل نہیں۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں ہم بے شمار فیشن بلاگرز کو جانتے ہیں جو اپنے اسٹائل، شخصت اور دیگر خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو کسی نوجوان فیشن بلاگر کے بارے میں نہیں بلکہ ایک ایسے فیشن بلاگر کے بتائیں گے جن کی عمر 83 سال ہے اور عمر کے اس حصے میں بھی وہ بھرپور فیشن کرتے ہیں۔

چین کے صوبے ہبئی سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ فیشن بلاگر کے فیشن سینس نے اچھے اچھے نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جینز کی پینٹ ہو یا اسپورٹس شوز، چینی شہری ہر طرح کے کپڑے پہن کر سب کی توجہ کا مرکز  بن جاتے ہیں۔

83 سالہ چینی شہری ماضی میں یونیورسٹی کے پروفیسر رہ چکے ہیں اور یہ اپنی جوانی سے ہی فیشن کو فالو کرتے آ رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد یہ سوشل میڈیا پر فیشن بلاگر بن کر ابھرے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ چائنہ ڈیلی 
فوٹو: بشکریہ چائنہ ڈیلی 
فوٹو: بشکریہ چائنہ ڈیلی 
فوٹو: بشکریہ چائنہ ڈیلی 

ان کے فیشن سینس کو دیکھ کر ہر کسی کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہوگا کہ وہ کتنے زندہ دل ہیں۔

چینی شہری کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ مجھ سے متاثر ہو کر میری ہی عمر کے مزید لوگ بھی اس طرح سے خوش رہنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے متعدد دوست ریٹائرمنٹ کے بعد خود کو کسی کام کا نہیں سمجھتے اور اس وجہ سے ان کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ 83 سالہ چینی شہری کے پوتے ان کی ویڈیوز بنا کر چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی اپ لوڈ کرتے ہیں جس سے یہ خوب مقبول ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :