کاروبار
Time 09 نومبر ، 2020

عالمی مارکیٹ میں اضافےکے باوجود ملک میں سونے کی قیمت گرگئی

10گرام سونے کی قیمت 600 روپےکی کمی کے بعد 98 ہزار 251 روپے ہوگئی ہے،فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700روپے کمی کے بعد ایک لاکھ14ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قیمت 600 روپےکی کمی کے بعد 98 ہزار 251 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر 5 ڈالر کے اضافے کے بعد 1957 ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کےاختتام پر بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی  ہوئی تھی۔

مزید خبریں :