سڑک پر کچرا پھینکنے والے شہریوں کے گھروں میں کچرا بھیجا جانے لگا

—اسکرین گریب 

بھارتی شہریوں کی جانب سے سڑکوں پر کچرا پھینکنے کی عادت کا سبق سکھانے کے لیے میونسپل کمشنر کی جانب سے انوکھا اقدام کیا گیا۔

بھارتی شہر کاکیناڈا کے میونسپل کمشنر واپنل دیناکر پنڈکر نے سڑکوں پر کچرا پھینکنے والے شہریوں کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کا سبق سکھانے کے لیے ایک انوکھی حکمت عملی اپنائی ہے۔

میونسپل کمشنر نے سڑکوں پرکچرا پھینکنے والے شہریوں کے گھروں میں کچرا بھیجنا شروع کر دیا تا کہ انہیں احساس ہو کہ یہ کچرا سڑکوں پر پھینک کر وہ شہر آلودہ کر رہے ہیں۔

میونسپل کمشنر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے خود لوگوں کے گھر گئے تاکہ انہیں یہ معلوم ہو سکے کہ کون میونسپل ورکرز کو کچرا دیتا ہے اور کون نہیں۔

جب ان کو ان گھروں کا معلوم ہو گیا جو میونسپل ورکرز کو کچرا نہیں دیتے تو پھر انہوں نے سڑکوں کے کچرے کو ہر اس گھر میں بھیجا جو کچرا میونسپل ورکرز کو دینے کے بجائے سڑکوں پر پھینکنے کے عادی تھے۔

میونسپل کمشنر کا کہنا تھا کہ وہ یہ اس وجہ سے کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو اس غیر ذمہ دارانہ رویے کا احساس ہونے کے ساتھ ساتھ شہر صاف رکھنے کے حوالے سے آگاہی بھی ہو۔

بھارتی شہریوں کی جانب سے میونسپل کمشنر کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :