جیمز بانڈ کی پہلی فلم کی 'گن' نیلامی کے لیے تیار

جیمزبانڈ سیریزکی پہلی فلم میں اداکارشان کونری کی جانب سے استعمال کی جانے والی بندوق نیلامی کے لیے تیار ہے۔

یہ گن اداکارشان کونری نے  جیمزبانڈ سیریز کی پہلی فلم 'ڈاکٹرنو' میں استعمال کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جرمن ساختہ والتھر پی پی (پولیس پسٹل) کی نیلامی اگلے ماہ بیورلی ہلز کیلی فورنیا میں ہوگی جب کہ گن کی آن لائن بولی بھی لگائی جاسکے گی۔

نیلامی کے حوالے سے  امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گن 3کروڑ روپےسے زائد میں فروخت ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار شان کونری 31 اکتوبرکو 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، انہوں نے جیمز بانڈ سیریز کی ابتدائی 7 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزید خبریں :