نایاب گلابی ہیرا 4 ارب 21 کروڑ روپے میں نیلام

روس کی کان سے نکالا گیا نایاب گلابی ہیرا جنیوا میں 27 ملین ڈالر یعنی 4 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام ہو گیا۔

14.83 قیراط کے "دی اسپرٹ آف دی روز" نامی ہیرے نے مہنگا ترین ہیرا ہونے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

آن لائن نیلامی کے منتظمین نے ہیرے کو فطرت کا عجوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلابی جواہرات نایاب ہونے کی وجہ سے ان کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔

انتظامیہ نے ہیرا خریدنے والے کا نام اور شہریت ظاہر نہیں کی۔

دی اسپرٹ آف دی روز روس کی کان سے 2017 میں نکالا گیا تھا اور قدرتی رنگ کو نقصان پہنچائے بغیر اسے تراشنے میں ایک سال کا عرصہ لگا۔

فوٹو: فائل

 اس نایاب گلابی، ارغوانی ہیرے کو نیلامی سے قبل، سنگاپور اور پائی پے میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا اور بیش قیمت ہیرےکی قیمت 6 ارب 22 کروڑ روپے سے زیادہ ملنے کی توقع کی جا رہی تھی۔

مزید خبریں :