کچرے سے بنی چمچماتی الیکٹرک کار

فوٹو: بشکریہ ہندوستان تائمز

ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لوگ الیکٹرک کار بنانے کے ساتھ اُڑنے والی کار کا بھی تجربہ کر رہے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی کار کے بارے میں بتانے والے ہیں جو کچرے سے تیار کی گئی ہے۔

اس چمکدار کار کو دیکھنے کے بعد آپ کے لیے اس بات پر یقین کرنا کافی مشکل ہوگا کہ اسے کچرے سے تیار کیا گیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ ہندوستان تائمز

اس الیکٹرک کار کو ایک ڈچ طالب علم نے کچرے سے تیار کیا ہے جس میں پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر کچرا شامل ہے۔ اس کار کو 22 طالبعلموں کے گروپ نے 18 مہینوں میں تیار کیا ہے۔

پیلے رنگ کی اس چمچماتی الیکٹرک کار میں بیک وقت 2 لوگ بیٹھ سکتے ہیں جب کہ اس کار کا نام 'لوسا' رکھا گیا ہے۔

یہ کار زیادہ سے زیادہ 90 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل سکتی ہے، الیکٹرک کار بنانے والے پروجیکٹ کے مینیجر کا کہنا ہے کہ یہ کار ان کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ اسے کچرے سے بنایا گیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ ہندوستان تائمز

انہوں نے بتایا کہ کار کے چیچس پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار کیے گئے ہیں جب کہ گاڑی کا اندرونی حصہ بھی گھر کے کچرے سے بنایا گیا ہے۔

پروجیکٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ گاڑی کی باڈی بنانے کے لیے انہوں نے ٹی ی، کھلونے اور باورچی خانے میں استعمال کیے جانے والے پرانے اپلائنسس کا استعمال کیا ہے جو کہ ٹھوس پلاسٹک کے ہوتے ہیں۔ 

مزید خبریں :