پاکستان
Time 14 نومبر ، 2020

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کل ہوں گے


گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کل (اتوار کو) ہوں گے، 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی۔

7 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے  جبکہ سوا لاکھ سے زیادہ افراد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کو اپنی کامیابی اور دوسرے کی ناکامی کا یقین ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول اور مریم نواز نے بھرپور انتخابی مہم چلائی ہے۔

الیکشن پر سیکیورٹی کے لیے 13 ہزار 481 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ دیگر صوبوں کے 5 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار بھی فرائض نبھائیں گے۔

مزید خبریں :