زوم صارفین کے لیے خوشخبری

فوٹو: فائل

ویڈیو کانفرنس کالنگ کی مقبول ترین ایپ زوم نے اپنے صارفین کے لیے 26 نومبر کو ویڈیو کالنگ کی 40 منٹ کی حدکو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زوم اپنے صارفین کو ویڈیو کانفرنس کالنگ کے دوران 40 منٹ کی کال کا سیشن فراہم کرتی ہے اور 40 منٹ مکمل ہونے کے بعد کال خوبخود ڈس کنیکٹ ہو جاتی ہے۔

لیکن اب 'ThanksGiving Day' کی مناسبت سے زوم نے 26 نومبر کے دن دنیا بھر کے صارفین کے لیے ویڈیو کالنگ کے لیے 40 منٹ کے دورانیے کو ختم کر دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو صارفین زوم پر جتنی مرضی چاہے لمبی کال کر سکتے ہیں اور 40 منٹ مکمل ہونے کے بعد ان کی کال کو ڈس کنیکٹ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی وجہ متعدد لوگ اپنے دفتری امور گھر سے انجام دے رہے تھے۔

وبا کے دوران ویڈیو کانفرنس کالنگ ایپ زوم کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :