پاکستان
Time 16 نومبر ، 2020

کراچی میں ریسٹورینٹ کا افتتاح اسٹریٹ چائلڈ سے کروایا گیا

عام طور پر زیادہ تر لوگ خواہش رکھتے ہیں کہ ان کے کاروبار کا افتتاح مشہور شخصیات کریں جس کے تحت افتتاحی تقریب میں مقبول افراد کی شرکت اور نت نئی میل آفرز کی پیشکش ایک عام سا امر ہے لیکن اسی دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے لیے سڑکوں پر گلی گلی کچرا چننے والے عام سے بچے مشہور شخصیات، کسی سیاستدان یا بیوروکریٹ سے زیادہ اہم ہیں۔ 

گزشتہ روز کراچی کے علاقے بہادرآباد میں مقامی فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے انوکھے افتتاح کے لیے گلی گلی کچرا چننے والے بچوں کو جمع کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت مشہور و معروف شخصیات کے بجائے گلی گلی کچرا چننے والے غریب اور بے سہارا بچوں کو دی گئی جب کہ ربن کاٹنے کی تقریب بھی ان ہی بچوں سے کروائی گئی۔

فوٹو: سوشل میڈیا

فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کی افتتاحی تقریب میں 35 بچوں نے شرکت کی، مالکان کی جانب سے تمام بچوں کو پہلے کسٹمر جیسی عزت دیتے ہوئے بچوں میں پسندیدہ آرڈرز بالکل مفت تقسیم کیے گئے۔

مزید خبریں :