کیا آپ بھی ماسک کی وجہ سے چشمے پر دھند سے پریشان ہیں؟

فوٹو: فائل 

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک اب ہماری طرزِ  زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور ہم جہاں بھی جائیں ماسک کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔

ماسک کا استعمال چشمہ لگانے والے لوگوں کے لیے کافی پریشانی کا باعث بنتا ہے کیونکہ ماسک کے ساتھ چشمہ لگانے سے شیشوں پر دُھند آجاتی ہے۔

ماسک کی وجہ سے چشمے پر دھند آنے کے باعث ہمیں دیکھنے میں دشواری کا سامنا ہو تا ہے اور بار بار چشمہ بھی صاف کرنا پڑتا ہے۔

اب حال ہی میں ایک امریکی ڈاکٹر نے اس مسئلے کا حل بتا کر لوگوں کی زندگیاں آسان کر دی ہیں۔

امریکی ڈاکٹر ڈینیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ماسک کے ساتھ چشمہ لگانے پر دھند آنے کے مسئلے کا حل بتایا ہے۔

ڈاکٹر ڈینیل نے بتایا کہ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ماسک لگانے کے بعد آپ کو اپنی ناک پر ماسک کے اوپر ایک چوٹ پٹی (سنی پلاسٹ) اچھی طرح لگانا ہو گا۔

اس کے بعد آپ ماسک کے ساتھ چشمہ لگائیں گے تو اس پر دھند نہیں پڑے گی کیونکہ چوٹ پٹی لگانے سے ماسک بلکل پیک ہو جائے گا۔

 امریکی ڈاکٹر ڈینیل کے اس ٹوئٹ کو 55 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے ری شیئر کیا گیا۔