دنیا
Time 16 نومبر ، 2020

ریڈیو فرانس نے ملکہ برطانیہ، ایرانی سپریم لیڈر اور پیلے کو 'جیتے جی مار دیا'

 ادارہ اس غلطی کی وجوہات جاننےکے لیے تحقیقات کررہا ہے،ریڈیو فرانس انٹرنیشنل،فوٹو: فائل

فرانس کے سرکاری ریڈیو نے اپنی ویب سائٹ پر برطانیہ کی ملکہ الزبتھ،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  اور معروف برازیلین فٹ بالر پیلے سمیت متعدد افرادکے انتقال کی غلط خبر شائع کردی۔

ریڈیو فرانس انٹرنیشنل (آر ایف آئی) کی جانب سے جاری بیان میں معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غلطی ایک تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی ہے جس پر ادارہ متعلقہ افراد سمیت ان کے چاہنے والوں سے معافی چاہتا ہے۔

آر ایف آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ ادارہ اس غلطی کی وجوہات جاننےکے لیے تحقیقات کررہا ہے۔

ریڈیو فرانس کے اس ٹوئٹ کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور طنزکا سامناکرنا پڑرہا ہے۔

جن افراد کی رحلت کی غلط خبر شائع کی گئی ہے ان میں  سابق امریکی صدر جمی کارٹر، کیوبا کے رہنما راؤول کاسترو اور اداکارہ  صوفیہ لورین سمیت متعدد معروف شخصیات شامل ہیں۔

مزید خبریں :