کاروبار
Time 17 نومبر ، 2020

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ڈالر مہنگا، سونا سستا ہوگیا

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 158روپے 30 پیسےکا ہوگیا،فوٹو: فائل  

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 13پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا اور  فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 158روپے 30 پیسےکا ہوگیا  جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 5 پیسے کم ہوکر 158 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔ 

سونے کی قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپےکم ہوئی ہے،سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قدر 171 روپےکم ہوکر 96 ہزار 322 روپے ہوگئی ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر4 ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 888 ڈالر ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر 147 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 40 ہزار  652 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 کاروباری دن میں 100 انڈیکس 458 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور  حصص بازار میں آج 15 کروڑ شیئرز کے سودے 7 ارب 47 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18ارب روپے اضافے سے 7ہزار 470 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :