پاکستان
Time 17 نومبر ، 2020

جی بی الیکشن: جس پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ باکس چرائے گئے وہاں دوبارہ پولنگ ہوگی

گندائے پولنگ اسٹیشن میں 908 رجسٹرڈ ووٹر ہیں جہاں 22 نومبر کو پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی— فوٹو:فائل

گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے قانون  ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے نوٹفیکیشن جاری کردیا جس  کے مطابق جی بی اے 21 غذر 3 کے پولنگ اسٹیشن گندائے میں 22 نومبرکو دوبارہ پولنگ ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گندائے پولنگ اسٹیشن میں 908 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جہاں 22 نومبر کو پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

خیال رہے کہ گندائے پولنگ اسٹیشن میں 15 نومبر کی شام شرپسند بیلٹ باکس لے گئے تھے جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا اورپولنگ باکس قبضے میں لےکرمقدمہ درج کرلیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی 21 غذر 3 سے ن لیگ کے امیدوار غلام محمد 4609 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 3686 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں :