دنیا
Time 17 نومبر ، 2020

اسپیس ایکس کا کریو ڈریگن 4 خلابازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا

نجی امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کا کریو ڈریگن 4 خلابازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا، یہ خلا بازبین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں 6 ماہ گزاریں گے۔

اسپیس ایکس ڈریگن کے کیپسول نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک کا سفر ساڑھے 27 گھنٹوں میں پوراکیا۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے والےخلابازوں میں 3 امریکی اور ایک جاپانی خلابازشامل ہے۔

اسپیس ایکس ڈریگن امریکی ریاست اوہائیو سےبین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ ہواتھا،امریکی خلائی ادارے ناسا نے امیدکااظہارکیاہے کہ اس طرح کےبہت سے روٹین مشنز سے امریکا کا روسی خلائی راکٹس پر انحصارکم ہوجائےگا۔

مزید خبریں :