دنیا
Time 18 نومبر ، 2020

برج خلیفہ پر جیٹ پیک پرواز کرنیوالا فرانسیسی ایتھلیٹ حادثے میں ہلاک

دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ کے اوپر جیٹ پیک پرواز کرنے کے حوالے سے مشہور فرانسیسی نڈر ایتھلیٹ ونسنٹ ریفیٹ دوران تربیت حادثے کے سبب انتقال کرگئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ دبئی کے صحرائی علاقے میں ہوا تاہم حادثے کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ 

36 سالہ ایتھلیٹ ونسنٹ ریفیٹ پرندوں کی طرح پرواز کے شوقین تھے، انہوں نے حال ہی میں دبئی ایکسپو کے موقع پر مشن ہیومن فلائٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔ 

برطانوی میڈیا نے جیٹ مین دبئی کے حوالے سے بتایا کہ ریفیٹ نے برج الخلیفہ کی 828 میٹر بلندی سے چھلانگ لگا کر پرواز کرکے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا تھا اور ان کے والدین بھی اسکائی ڈائیورز تھے۔

جیٹ مین اپنے پروں کی مدد سے 50 کلومیٹر تک پرواز کر سکتے ہیں اور ان کی زیادہ سے زیادہ رفتار 400 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے، ریفیٹ اس سے پہلے اماراتی پرواز کے ساتھ بھی دبئی میں کچھ دیر پرواز کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :