ٹوئٹر صارفین کے لیے خوشخبری، اہم فیچر شامل

فوٹو: بشکریہ سرچ انجن جرنل 

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے پہلے اسنیپ چیٹ پر اسٹوریز شیئر کی جاتی تھیں اور اس کے بعد انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک نے بھی اپنی اپنی ایپس میں اسٹوری فیچر کو شامل کر لیا تھا۔

لیکن اب بلآخر مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھی ایپ میں اسٹوریز کے فیچر کو شامل کر لیا ہے جس کے بعد ٹوئٹر صارفین بھی اپنی پسند کی تصویر اور ویڈیو اسٹوری پر لگا سکیں گے۔

ٹوئٹر کی جانب سے اسٹوری فیچر کو 'فلیٹس' کا نام دیا گیا ہے جو کہ ایپ میں آپ کی موبائل اسکرین کے ٹاپ پر نظر آئے گی۔

ٹوئٹر صارفین اپنی اسٹوری پر جو بھی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے وہ 24 گھنٹے تک آپ کے دوست دیکھ سکیں گے جب کہ 24 گھنٹے بعد وہ ایکسپائر ہو جائے گی۔

ٹوئٹر کا یہ نیا فیچر فلیٹس بالکل اسنیپ چیٹ، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کے اسٹوری فیچر کی ہی طرح ہے۔

مزید خبریں :