دنیا
Time 20 نومبر ، 2020

پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ واشنگٹن کے وزیر صحت مقرر

امریکا کی ریاست واشنگٹن کے گورنر جے انسلی نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر عمیر شاہ کو ریاست کا نیا وزیر صحت مقرر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر عمیر شاہ 21 دسمبر کو جان ویزمین کی جگہ واشنگٹن کے وزیر صحت کاعہدہ سنبھالیں گے۔

ڈاکٹر شاہ سن 2013 سے ہیریس کاؤنٹی میں پبلک ہیلتھ کے شعبے کے ایگزیکٹوڈائریکٹر ہیں۔

کووڈ 19 پر کام کرنے سے پہلے ڈاکٹر عمیر شاہ ایچ ون این ون انفلوئنزا،ایبولا اور زیکا جیسی خطرناک بیماریوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔

ریاست واشنگٹن کے گورنر انسلی کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عمیر شاہ کی خدمات کو سراہا گیا۔

پریس کانفرنس میں گورنر انسلی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بیمار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، آج بھی ڈھائی ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 23 اموات ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :