بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان قرنطینہ میں چلے گئے

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر اسٹاف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد دبنگ اسٹار نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

پنک ولا کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور 2 اسٹاف ممبران ممبئی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیور اور اسٹاف ممبران میں کورونا کی تصدیق کی بعد سلمان خان کے والدین سلیم اور سلمیٰ خان کی شادی کی سالگرہ کی تقریب بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

سلمان خان کی جانب سے خود کو قرنطینہ کرنے کے بعد ان کے مداحوں کی طرف سے سوالات کیے جا رہے تھے کہ اب 'بگ باس 14' کے ویک اینڈ ایپی سوڈ کی میزبانی کون کرے گا۔

بعدازاں سلمان خان نے بھی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ منفی آیا اور اب یہ 'بگ باس 14' کے ویک اینڈ ایپی سوڈ کی میزبانی کریں گے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار ارجن کپور، اداکارہ جنیلیا دیشمک، تمنہ بھاٹیا اور امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :