پشاور سے کراچی آنیوالی پرواز چوہے کی موجودگی کے باعث منسوخ

پشاور سےکراچی آنے والی پرواز میں مسافروں سے پہلے چوہا چڑھ گیا جس کی وجہ سے پرواز ہی منسوخ کرنا پڑ گئی۔

کپتان نے جہاز میں چوہے کی موجودگی کا اعلان کر کے پرواز میں سرچ آپریشن کروایا اور تلاش کے باوجود چوہا نہ ملنے پر  پرواز منسوخ کرنا پڑی۔

ذرا سی لاپروائی سے مسافروں کو مالی نقصان بھگتنے کے ساتھ ساتھ ان کا وقت بھی ضائع ہوا اور  پشاور سےکراچی کے مسافر اب اسلام آباد سے کراچی پہنچیں گے۔