Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
20 نومبر ، 2020

وینا نے مجھے لاپتا کرانے کی دھمکی دی: سابق شوہر کا دعویٰ

پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ وینا نے انہیں لاپتا کرانے کی دھمکی دی۔

سابق شوہر اسد خٹک نے دعویٰ کیا کہ دبئی میں میرے بچوں کے ساتھ نامعلوم افراد رہتے تھے اور میرے بچوں کو غیر قانونی طورپر پاکستان کیسے بھیجا گیا، جلد پنڈورا باکس کھولوں گا۔

خیال رہے کہ اداکارہ وینا ملک اور ان کے سابقہ شوہر اسد خٹک کے درمیان بچوں سے ملاقات کے حوالے سے لفظی جنگ چل رہی ہے اور گزشتہ دنوں بھی اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹس میں اداکارہ پر الزامات لگائے تھے۔

اسد خٹک نے وینا ملک پر دونوں بچوں کو غیر قانونی طریقے سے دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کا الزام  عائد کیا اور سابقہ اہلیہ کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا ہے۔

اسد خٹک نے اداکارہ وینا ملک کی مبینہ آڈیو کال کی ریکارڈنگ بھی ٹوئٹ کی تھی جس میں وہ سنگین نوعیت کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مغلظات بھی دے رہی ہیں۔

 وینا ملک نے 2013 میں اسد خٹک سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں جب کہ انہوں نے 2018 میں اسد خٹک سے خلع لے لی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM