دنیا
Time 21 نومبر ، 2020

مکہ اور مدینہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

فائل فوٹو

ریاض: سعودی محکمہ شہری دفاع نے مختلف شہروں میں موسم کی وارننگ جاری کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ملک کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز موسم کے حوالے سے وارننگ جاری کی۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ اور مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ شمالی سرحدی علاقوں سمیت مشرقی صوبے اور قسیم میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہےکہ موسم کی وارننگ ماحولیاتی تحفظ اور میٹرولوجی اتھارٹی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے بعد دی گئی۔

محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری برساتی نالوں سے دور رہیں۔

مزید خبریں :