فیشن کے جدید دور میں 18 ویں صدی کے ملبوسات استعمال کرنے والی دوشیزہ

فوٹو: انسٹاگرام/میلا پووروزنیک

خواتین ہر دور کے حساب سے فیشن اپناتی ہیں جب کہ کبھی کسی خاص موقع یا تقریب کی تھیم کے حوالے سے وہ پرانے طرز کا لباس پہن کر بھی محظوظ ہوتی ہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو آج کے دور میں روزانہ 18ویں اور 19ویں صدی کے فیشن کو اپناتی ہیں۔

یوکرین کی دوشیزہ گزشتہ چند سالوں سے 19ویں صدی سے قبل کا فیشن فالو کرتے ہوئے پرانے طرز کا ہی لباس زیب تن کرتی ہیں۔

میلا پووروزنیک نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ اب ان کی الماری میں صرف ونٹیج اور پرانے طرز کے لباس ہی موجود ہیں اور یہ لباس بے حد پر سکون ہوتے ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام/میلا پووروزنیک
فوٹو: انسٹاگرام/میلا پووروزنیک
فوٹو: انسٹاگرام/میلا پووروزنیک

ان کا کہنا ہے خواتین کو خوبصورت اور صحت مند ہونا چاہیے، ضروری نہیں ہے کہ وہ منہ پر میک اپ کی متعدد تہیں تھوپیں، وہ صرف لپ اسٹک لگا کر بھی خوبصورت دکھ سکتی ہیں۔

میلا پووروزنیک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام تر کپڑے خود ہی سِلائی کرتی ہیں جب کہ ان کپڑوں کے ساتھ پہننے والی دیگر ایسیسریز پرانی چیزیں فروخت کرنے والی مارکیٹ سے خریدتی ہیں۔

مزید خبریں :