پاکستان
Time 21 نومبر ، 2020

چیئرمین پاکستان علماء کونسل کی احمدی برادری کے افرادکے قتل کی مذمت

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے احمدی برادری کے افرادکے قتل کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ علماء کا اس بات پر اجماع ہےکہ ایک شخص کا قتل انسانیت کے قتل کے برابر ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اگرکوئی جرم یا گناہ کرتاہے تو اس کو سزادینا حکومتوں اور عدالتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کےمطابق پشاور اور ننکانہ صاحب میں ہوئے قتل کے واقعات کی تحقیقات ہونگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کسی فرد،گروپ یا تنظیم کو ماورائے عدالت قتل اور فساد پھیلانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :