Can't connect right now! retry

پاکستان
22 نومبر ، 2020

اسکولوں کی بندش کیخلاف خواتین اساتذہ کی ریلی

اسکولوں کی بندش کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ کی جانب سے راولپنڈی میں ریلی نکالی گئی۔

راولپنڈی میں خواتین اساتذہ کی جانب سے اسکولوں کی بندش کے خلاف نکالی گئی ریلی میں این سی او سی کے اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کے مؤقف کو بھی سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔ 

اساتذہ کی جانب سے مطالبے میں کہا گیا ہے اسکولوں کی بندش سے سیکڑوں ٹیچرز کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، چنانچہ کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کرنے والے اسکولوں میں تعلیمی عمل جاری رکھنے دیا جائے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز  کے پیش نظر پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، جن شہروں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا  ان میں لاہور، راولپنڈی، بھکر، بہاولپور اور ملتان شامل ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM