نابینا افراد کو دوڑنے میں مدد فراہم کرنیوالی ایپ

فوٹو: فائل

گوگل ایک ایسی نئی اور مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) والی ایپ کی جانچ کر رہا ہے جو نابینا افراد کو ریس میں دوڑ کے دوران مدد فراہم کرے گی۔

یہ جدید ایپ بینائی سے محروم لوگوں کو آڈیو اشارے سے رہنمائی فراہم کرے گی جس کے تحت نابینا افراد بغیر کسی معاون کے دوڑ سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جدید ایپ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے نابینا افراد اپنے اینڈرائیڈ فون کو کمر سے اٹیچ کریں گے اور یہ فون ایپ کے ساتھ کنیکٹ ہو گا۔

ایپ ریس کے دوران کیمرے کی مدد سے زمین پر موجود لائن کو ٹریس کر کے نابینا افراد کو دوڑنے کے دوران گائیڈلائن فراہم کرے گی، جب کہ یہ ایپ ہر قسم کی موسمیاتی تبدیلی میں بغیر انٹرنیٹ کے کام کرے گی۔

اینڈرائیڈ فون میں موجود مشین لرننگ الگورتھم سے بینائی سے محروم افراد کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ وہ بائیں، دائیں یا ٹریک کے درمیان ہیں۔

خیال رہے کہ نابینا افراد کسی ریس میں حصہ لینے کے لیے دوڑ کے دوران کتے کا استعمال کرتے ہیں جو کہ ان کی ٹریک پر دوڑنے میں مدد کرتا ہے۔

مزید خبریں :