پاکستان
Time 22 نومبر ، 2020

فردوس عاشق کی سیاسی اجتماع میں شرکت، کورونا ایس او پیز نظرانداز

گوجرانوالا میں پاکستان  تحریک انصاف کے رہنما چوہدری صدیق مہر کے گھر کارکنوں کا اجتماع ہوا۔

اجتماع میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔

اجتماع میں اکثریت نے کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) کا خیال نہیں رکھا جبکہ فردوس عاشق اعوان نے ماسک لگا رکھا تھا لیکن خطاب کے دوران اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماسک اتار دیا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو کورونا ضابطہ کار  پر عمل نہ کرنے کی باعث تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان بھی اس حوالے سے تنقید کرچکی ہیں۔

وہیں دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فردوس میڈم بھی اپنے لیڈرکی طرح ذہنی مریض ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج محترمہ ریلی لے کر گوجرانوالا گئی ہیں، کیا یہ ریلی کورونا پروف تھی؟ کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیل رہا ہے؟

مزید خبریں :