پاکستان
Time 23 نومبر ، 2020

ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سےخواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی

بھارتی فوج نے دانستہ طور پرعورتوں اور بچوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر،فوٹو: فائل

بھارتی فوج  کی لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پر کھوئی رٹہ سیکٹر پر  بلا اشتعال فائرنگ سے 6 خواتین اور 4 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نےجکجوٹ گاؤں پرشادی کی تقریب کےدوران مارٹرگولے اور راکٹ فائرکیے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے دانستہ طور پرعورتوں اور بچوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

 آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ بھارتی فوج کی فائرنگ اخلاقی پستی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی عکاس ہے، اور یہ فائرنگ 2003 کے سیز فائر معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں :