ٹوئٹر کے نئے فیچر 'فلیٹس' میں خرابی سامنے آگئی

فوٹو: بشکریہ ٹیک کرنچ

چند روز قبل مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر میں نیا فیچر 'فلیٹس' شامل کیا گیا تھا جس میں خرابی دیکھنے میں آرہی ہے۔

ٹوئٹر کا یہ نیا فیچر فلیٹ انسٹاگرام، فیس بک، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ کے اسٹوری فیچر کی ہی طرح ہے اور اس فیچر کے تحت کوئی بھی تصویر ویڈیو یا پیغام 24 گھنٹوں بعد خود ہی غائب ہو جائے گا۔

لیکن اب فیچر میں خرابی دیکھنے میں آرہی ہے اور ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فلیٹس غائب نہیں ہو رہی جب کہ اس فلیٹس کو کون کون دیکھ رہا ہے اس کی فہرست بھی نہیں آرہی ہے۔

صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی فلیٹس کو کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اور اس شخص کو علم بھی نہیں ہوگا کہ اس کی فلیٹس کو کس نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

صارفین کی شکایت کے بعد ٹوئٹر نے خود تصدیق کی ہے کہ ان کے فلیٹس فیچر میں ایک بگ (خرابی) آ گئی ہے جسے جلد ہی ٹھیک کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :