بیوی کی تنخواہ شوہر سے زیادہ ہونے کا مطلب شادی کا کباڑہ

اکثر مرد حضرات اپنی بیویوں کے کمانے پر اعتراض کرتے ہیں جب کہ دنیا بھر میں ایسی بھی خواتین ہیں جو  اپنے شوہروں سے زیادہ کماتی ہیں۔

حال ہی میں یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے ایک نئی تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر بیوی کی تنخواہ شوہر سے زیادہ ہو تو زیادہ تر شوہر ناخوش رہتے ہیں۔

یونیورسٹی آف لندن کی صنف کے لحاظ سے تنخواہ کے حوالے سے کی گئی تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ بیوی کی زیادہ تنخواہ کی وجہ سے مرد کو نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگر مرد حضرات اپنی بیوی سے کم کماتے ہیں تو وہ زندگی میں نا خوش ہوتے ہیں جب کہ ایسے مرد جو اپنی بیوی کے برابر یا اس سے زیادہ کماتے ہیں تو ان کی بیویاں اور وہ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔

مزید خبریں :