کاروبار
Time 24 نومبر ، 2020

ملک میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 350 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 15 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہوگئی۔ 

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر  51 ڈالر کم ہوکر 1815 ڈالر ہے۔

مزید خبریں :