پاکستان
Time 24 نومبر ، 2020

پاکستانی طالبعلم نے بنا درد والی سوئی ایجاد کرلی

میر ابراہیم کی ایجاد نے تمام لیبارٹری ٹیسٹ پاس کرلیے ہیں اور اب اس کے کلینکل ٹرائلز کے نتائج کا انتظار ہے،فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی طالبعلم نے بنا درد والی سوئی (painless needles) بنانے پر گلوبل پیڈیاٹرک ریسرچ انویسٹیگیٹر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

نجی میڈیکل یونیورسٹی کے 21 سالہ طالب علم میر ابراہیم ساجد کو یہ اعزاز سائنس کے عالمی جریدے ' نیچر' کی جانب سے دیا گیا ہے۔

نیچر کے لیے اپنے ایک بلاگ میں میر ابراہیم نے اپنی اس ایجاد کے متعلق بتایاکہ اس کے والد ایک ڈاکٹر ہیں اور اسی لیے اس کا بہت وقت اپنے والد کے ساتھ اسپتالوں میں گزرا ہے جہاں اس نے بچوں کو سوئی سے ڈرتے اور خوف کھاتے دیکھا جس پر اس نے ٹرائیپینوفوبیا (سوئی کا خوف) کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا۔

میر ابراہیم کی ایجاد نے تمام لیبارٹری ٹیسٹ پاس کرلیے ہیں اور اب اس کے کلینکل ٹرائلز کے نتائج کا انتظار ہے۔

مزید خبریں :