ایک اور سینیئر بھارتی اداکار چل بسے

وشوا موہن نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں— فوٹو:فائل 

مشہور بھارتی اداکار وشوا موہن بڈولا 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی اداکار کا انتقال آج صبح ممبئی میں ہوا جہاں وہ بڑھاپے میں ہونے والے صحت کے مسائل کے باعث چل بسے۔

وشوا موہن نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں ’سوا دیس‘، ’پریم رتن دھن پایو‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور دیگر شامل ہیں۔

وشوا موہن بڈولا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون بڈولا کے والد تھے اور انہوں نے والد کے انتقال پر  دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :