Can't connect right now! retry

پاکستان
25 نومبر ، 2020

وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات، تمام گلے شکوے تحفظات دور

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان عیادت کی۔

وزیراعظم نے چوہدری برادران سے علیحدگی میں بھی 20 منٹ طویل ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم بریک تھرو ہوا ہے  اور نہ صرف یہ کہ فریقین کے درمیان برف پگھل گئی ہے بلکہ مسلم لیگ ق کے تمام تحفظات اور گلے شکوے بھی دور ہوگئے ہیں۔

  وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور معاون خصوصی شہبازگل کے ہمراہ چوہدری برداران کی رہائش گاہ پہنچے۔

چوہدری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی ،حسین الٰہی ،شافع حسین، رافع حسین، سالک حسین، طارق بشیر چیمہ او ر دیگر رہنماؤں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

وزیر اعظم اور چوہدری برادران کی ملاقات تقریباً نصف گھنٹہ جاری رہی، وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت کی مزاج پرسی کی  اور ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات کی ہے اور انہیں صوبے کے سیاسی اورانتظامی امور پربریفنگ دی گئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM