کھیل
Time 26 نومبر ، 2020

برطانوی فٹبالر کی بیش قیمتی کار کو خوفناک حادثہ، منظر کیمرے میں محفوظ

برطانوی فٹبال کلب آرسنل کے نوجوان اسٹار جو وِلوک ہائی وے پر خوفناک حادثےکا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  انگلش فٹبال کلب آرسنل کی جانب سے کھیلنے والے 21 سالہ مڈفیلڈر کو حادثہ شمالی لندن میں پیش آیا جب ایک موٹر وے سے دوسری پر ٹرن  لیتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی روڈ بیریئر سے ٹکراگئی۔

حادثےکایہ منظر پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگےکیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی بیریئر سے ٹکرا گئی جس سے ان کی 30 کروڑ روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑی بے قابو ہوکر اطراف میں لگی جھاڑیوں میں جاگھسی۔

 حادثے  میں جو وِلوک کی گاڑی کی حالت تو بری طرح خراب ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے وہ خود محفوظ رہے اور حادثے کے بعد گاڑی سے باہر نکل آئے۔

مزید خبریں :