کاروبار
Time 28 نومبر ، 2020

آج پاکستان میں سونے کی قیمت کیا رہی؟

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونےکی قدر 686 روپےکم ہوکر 94307 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 20ڈالرکم ہوکر 1787 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔



مزید خبریں :