کاروبار
Time 28 نومبر ، 2020

'ورلڈ سی آئی او 200 سمٹ' کیلئے جیو نیوز اور لوکو سروسز میں معاہدہ طے پاگیا

پاکستان سمیت 26 ممالک ورلڈ سی آئی او 200 سمٹ سے وابستہ ہیں،فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل جیو نیوز نے 'ورلڈ سی آئی او 200 سمٹ' (پاکستان ایڈیشن) کے لیے 'لوکوسروسز' کے ساتھ ایگزیکٹو میڈیا پارٹنرکی حیثیت سے معاہدہ کرلیا ہے۔

خیال رہےکہ 'لوکو سروسز' تقریبات کے انتظامات کرنے والی ایک (ایونٹ منیجمنٹ) کمپنی ہے جو کہ کھلیوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)کے شعبے میں کافی نام رکھتی ہے اور  ان شعبوں میں اعلیٰ درجے کی  تقریبات کے انعقاد اور انتظامات کرچکی ہے۔

لوکو سروسز نے 'ورلڈ سی آئی او 200 سمٹ' (پاکستان ایڈیشن) کی پارٹنر (شراکت دار) کی حیثیت سے پہلی بار پاکستان میں ایسا پلیٹ فارم متعارف کروایا ہے جہاں کمپنیوں کے چیف ایکسپیرئنس آفیسرز یا سی ایکس اوز  (CXOs) عالمی سطح پر اپنی پہچان بناسکتے ہیں۔

جیو ٹی وی نیٹ ورک جہاں پاکستان کا سب سے بڑا  نیٹ ورک ہے وہیں اس کی ویب سائٹ  جیو ڈاٹ ٹی وی کو بھی  ٹاپ رینکنگ ویب سائٹ کا اعزاز حاصل ہے۔

لوکو سروسز ایونٹ مینیجمنٹ کمپنی ہے جو کہ اعلیٰ درجے کی تقریبات کے انعقاد اور انتظامات کرچکی ہے،فوٹو: جیو نیوز

 'ورلڈ سی آئی او 200 سمٹ' کے تحت  دنیا بھر میں سرگرمیاں جاری رہتی ہیں تاکہ  شعبے کی نبض پر ہاتھ رہتے ہوئے انڈسٹری میں روابط کو زندہ رکھا جاسکے اور یہ بات چیت کبھی نہیں رکتی۔

پاکستان سمیت 26  ممالک ورلڈ سی آئی او 200 سمٹ سے وابستہ ہیں۔

لوکو سروسز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عمر کھوکھرکاکہنا ہےکہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تشہیر کے لیے  جیو ٹی وی اور لوکو سروسز کے درمیان شراکت داری ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھاکہ لوکو سروسز اور جیو کے درمیان مضبوط تعلقات اس تقریب کو نئی بلندیوں پر لے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :