پاکستان
Time 28 نومبر ، 2020

عمران کو فارغ کریں، اسٹیل مل کے ملازمین کو نہیں: بلاول کا مطالبہ

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیل ملز  ملازمین کی برطرفی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں بلاول کا کہنا تھا کہ بے رحم حکومت نے پاکستان اسٹیل کے 4500 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا لیکن پیپلز پارٹی پاکستان اسٹیل کے تمام ملازمین کو نوکریوں پر بحال کرائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان چھڑانے نہیں دیں گے، اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے اب عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے فولاد سازی کے سب سے بڑے قومی ادارے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 544 ملازمین کو برطرف کردیا تھا۔

ترجمان اسٹیل ملز کے مطابق جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ان میں پے گروپ 2، 3، 4 کے ملازمین کے علاوہ جونیئر آفیسرز (جے اوز)، اسسٹنٹ منیجرز ، ڈویژنل منیجر، ڈی سی ای، ڈی جی ایم اور منیجرز بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملازمین کو بذریعہ ڈاک برطرفی کے خطوط ارسال کیے گئے۔

مزید خبریں :