پاکستان
Time 28 نومبر ، 2020

سماجی کارکن عمار جان کو 30 روز کیلئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے حقوقِ خلق موومنٹ کے صدر عمار جان کو تھری ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمار اور اس کے ساتھی امن و امان کے لیے خطرہ ہیں۔

پولیس کے مطابق عمار کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔ 

عمار جان نے کیمبرج یونیورسٹی سے تاريخ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اور وہ لاہور کے متعدد سرکاری اداروں میں پڑھاتے رہے ہیں۔

عمار جان کو گزشتہ سال پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) رہنما کی گرفتاری کے خلاف بات کرنے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :