پاکستان
Time 29 نومبر ، 2020

حکومت کا والدین کے تحفظ کیلیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اولاد کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جا سکے گا۔

وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کے مطابق والدین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق آرڈیننس کے ذریعے اولاد کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جا سکے گا، آرڈیننس کے بعد بچے ذاتی ملکیتی مکان سے بھی والدین کو بے دخل نہیں کر سکیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلے پر وزیر اعظم نے بھی منظوری دے دی ہے جب کہ وزیر قانون فروغ نسیم کو مسودہ جلد تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

مجوزہ مسودےکے مطابق والد ملکیتی مکان سے بچوں، ان کی بیویوں کو بےدخل نہیں کر سکے گا، والد کو 10 روز میں آسان طریقہ کار اختیار کرکے بچوں کو بے دخل کرنے کا اختیار ہو گا۔

مزید خبریں :