پی ٹی وی کی طرف سے 1400 روپے معاوضہ ملنے پر سیمی راحیل کا سخت ردِ عمل

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر  اداکارہ سیمی راحیل نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کی جانب سے 1400 روپے معاوضہ ملنے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پی ٹی وی کی طرف سے ملنے والے چیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔

سیمی راحیل نے کہا کہ 'اس طرح سے ریاست اپنے سینئر فنکاروں کو نوازتی ہے، 4 دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی پی ٹی وی یہ نہیں سیکھ پایا'۔

خیال رہے کہ یہ پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کی جانب سے سینئر فنکاروں انتہائی کم معاوضہ دینے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی سینئر اداکار راشد محمود کو پی ٹی وی کی جانب سے ان کے کام کا معاوضہ صرف 620 روپے کے چیک کے ذریعے دیا گیا تھا۔

اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد پی ٹی وی نے ان سے معافی مانگتے ہوئے انہیں 9 ہزار 600 روپے کا چیک دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد سینئر ادار راشد محمود نے یہ عزم کیا تھا کہ وہ اب دوبارہ کبھی بھی پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کے لیے کام نہیں کریں گے۔ 

مزید خبریں :