پاکستان
Time 29 نومبر ، 2020

وزیراعظم کا عسکری قیادت کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان نے عسکری قیادت کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

وزیراعظم آفس اعلامیے کے مطابق دورے کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیرچیف مارشل مجاہدانور خان اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجدخان نیازی بھی تھے۔

ان کے علاوہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی ہمراہ تھے جب کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی میں عسکری و سیاسی قیادت کا استقبال کیا۔

اعلامیےکے مطابق قومی اورعسکری قیادت کو ملکی وعلاقائی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نےقومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

مزید خبریں :