پاکستان
Time 29 نومبر ، 2020

چمن بارڈر پر تاجروں اور سیکیورٹی اہلکاروں میں کشیدگی، فائرنگ سے 4 افراد زخمی

بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں پاک افغان بارڈر پر مقامی تاجروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کشیدگی کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ 

چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی پرمقامی تاجروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوگیا، اس دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

بلوائیوں نے بارڈر پر موجود سرکاری دفاتر جلادیے جس کے بعد  شہر میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق افغانستان سے چمن پیدل آنے والے تاجروں سے دستی سامان پکڑنے پر تاجروں نے احتجاج کیا تھا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی حالت نازک ہونے پر انہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :