Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
30 نومبر ، 2020

باری 2 ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

فوٹو: انسٹاگرام/بلال سعید

گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا پنجابی رومانوی گانا 'باری 2' ریلیز  ہوتے ساتھ ہی یوٹیوب کے ٹرینڈنگ پینل پر نمبر ون پر آگیا۔

چند روز قبل بلال سعید اور مومنہ مستحسن کی جانب سے  اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جلد باری گانے کا ریمیک ریلیز کریں گے جس کے بعد مداحوں کو اس گانے کا بے صبری سے انتظار تھا۔

اب گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا گانا 'اونچیاں دیواراں' باری 2 ریلیز ہو گیا ہے۔

—اسکرین گریب

'اونچیاں دیواراں' باری 2 ریلیز ہوتے ساتھ ہی اتنا مقبول ہوا کہ یوٹیوب پاکستان پر یہ گانا نمبر ون ٹرینڈ پر آگیا۔

باری 2 میں ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے گانے 'اونچیاں دیواراں' کو یوٹیوب پر چند ہی گھنٹوں میں 17 لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے دیکھا گیا ہے۔

—اسکرین گریب

گلوکار مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے گانے کو نا صرف پاکستان بلکہ سرحد پار لوگوں کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM